راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔ہماری فیلڈ میں معافی نہیں،ہم مشینوں میں ڈالے نہیں جاتے،حارث رئوف کا بڑا طنز کس پر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ حارث رؤف نے سری لنکا کے خلاف میچ میں یا کسی بھی بڑے ایونٹ کے میچ میں اپنی بولنگ کے کہیں بھی ناکام ہونے کو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آخر میں جیت اہم ہوتی ہے۔حارث رئوف کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ ہر بندے کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کنٹری کے لیے کھیلے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس سے پہلے اپ کی تیاری ہونا بہت ضروری ہوتی ہے۔ ابھی دوبارہ موقع ملے گا تو جا کے پھر دوبارہ فور ڈے کرکٹ کھیلوں گا۔
ٹیم کو کہاں کہاں ضرورت ہے۔ کہاں کہاں اپ اچھا کر سکتے ہیں تو ٹیم کے لیے اپنی طرف سے ہمیشہ کبھی بھی ہاتھ نہیں کھینچا۔ کوشش یہی کیے کہ اپنا امپیکٹ ڈالوں۔ بعض ٹائم اچھا بھی ہوتا ہے ۔بعض ٹائم برا بھی ہوتا ہے۔ بس ہماری جو فیلڈ ہے اس کے اندر میرے خیال سے معافی نہیں ہے۔ 10 میچ اچھا کرو،ایک میں نہ کرو تو لوگ ایک یاد ضرور رکھتے ہیں کہ یار ایک میچ اچھا نہیں کھیلا۔ بھول جاتے ہیں کہ دس میچ کیسے تھے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ بس یہ ہر ٹائم پرفارم کرتے رہیں۔ میرے خیال سے ایسا ہوتا نہیں ہے اور تھوڑا بہت صبر رکھنا پڑتا ہے۔ ہماری فیلڈ میں معافی نہیں ہے۔ ہمیں پرفارم کرنا۔میں نے پہلے یہ بات کی ہے کہ ہماری فیلڈ میں معافی نہیں ہے کیونکہ آپ لوگوں کو ،سب کو یہ لگتا ہے کہ یار یہ رپورٹ ہے اور انہوں نے ہر میچ میں پرفارم کرنا ہی کرنا ہے۔ یہ کیسے غلط ہو سکتے ہیں۔ ہمیں مشین میں تھوڑی ڈالا جاتا ہے۔ ہیومن بینگ آپ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں اور آپ سیکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور 10 میچ اچھے کیے ہوں وہ لوگ نہیں یاد رکھتے ہیں، تو دیکھیں کچھ خیال لوگوں کا ہوتا ہے ۔ پرفارم نہ کرنے سے انسان مر نہیں جاتا ۔اگلے دن صبح ضرور ہوتی ہے اور آپ جا کے دوبارہ سانس لیتے ہو، دوبارہ اپنی زندگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہو۔
