کرک اگین رپورٹ
یہ ایک کرکٹ میچ ہے یا اس کے ساتھ اور بھی کچھ۔ظاہری طاقت کے ساتھ کچھ حساب کتاب بھی ساتھ ہوگا،نظام وہ بھی قدرت کا اور کوشش بہرحال انسان کی۔اس سب کے لئے قومی ہیڈ کوچ ضرور سر دھن رہے ہونگے کہ جب میں نے کراچی میں انگلینڈ کی شکست پر یہ کہا تھا کہ
سب قدرت کا نظام ہے ۔خوب مذاق ہوا تھا،آج مجھے بولنا نہیں پڑا،قدرت خود بلوارہی ہے کہ قدرت کا نظام ۔
اس سال کراچی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعدہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس میں غیر معمولی فلسفیانہ انداز میں کہا تھا کہ قدرت کا نظام ہے، ہم کیا کرسکتے ہیں۔ یہ قدرت کا قانون ہے، یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ ان کے کہنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مذاق اڑایا گیا، جنوبی افریقہ کی اپ سیٹ شکست کے بعد ان الفاظ نے بالکل نیا مفہوم حاصل کر لیا۔ نیدرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ نے پاکستان کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی کی راہ ہموار کر دی۔
ایک ایسا پاکستان جو ٹورنامنٹ سے باہر تھا، صرف انسانی سمجھ سے بالاتر قوتوں کے لیے ۔ قدرت کا نظام آپ کہہ سکتے ہیں ۔اس مقابلے کو دیکھنے کے اور بھی طریقے ہیں۔سوالیہ ہے کہ بدھ کے تصادم میں دوسری قوتیں بھی ہوں گی؟ ورلڈ کپ ناک آؤٹ گیمز میں نیوزی لینڈ کی تاریخ، ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے ناک آؤٹ گیمز کی تاریخ، قدرت کا نظام، فطرت کا قانون وغیرہ۔آخرکار جو کچھ ہوگا، ویسا ہی ہوگا جیسا کہ قدرت چاہے گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاکستان اور نیوزی لینڈمیں کسے سبقت
اس ورلڈ کپ کا سبق یہ ہے۔ اب تک سڈنی میں کھیلے گئے6 میں سے 5میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو ٹاس کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔اوپر سے سیمی فائنل کے لیے استعمال ہونے والی پچ وہی ہوگی جس پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 12 کاپہلا میچ ہوا تھا۔ یہ سڈنی میں اب تک استعمال ہونے والی تین پچوں میں سب سے سفید اور سب سے زیادہ بیٹنگ فرینڈلی تھی۔
بدھ 9 نومبر کو صبح کے وقت سڈنی میں بارش کا امکان ہے۔میچ کے وقت موسم بہتر رہے گا۔
سیمی فائنل،بلیک کیپس کی نیندیں اڑانے،گرین کیپس کے لئے تسلی بخش تاریخ
ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ کا پیس اٹیک ہوگا،وہ کیا کرے گا،ادھر شاہین شاہ اور حارث ہونگے۔دونوں کو اپنے دیگر گیند بازوں کا بھی ساتھ ملے گا۔
بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کے گلین فپس کو قابو کرنا ہوگا۔ساتھ میں مچل سینٹر،کین ولیمسن، اور ڈیرل مچل ۔پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی طاقتیں بھی شاید کل جاگیں گی۔
پاکستان ٹیم میں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ہونگے۔
ٹاس،پاکستان جیت سکتا ہے،بیٹنگ بھی پہلے ہوسکتی ہے اور مجموعی اسکور 180 سے 198 بنتا ہے ایسی صورت میں پاکستان کی فتح یقینی ہوگی۔