دبئی،کرک اگین رپورٹ۔ون ڈے میں ایک ہی اسپنر ہوتا،دوسرے نتائج سے کوئی لالچ نہیں،ہارے،باہر ہوگئے،رضوان کا اعتراف،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے ویرات کوہلی پوری دنیا کیلئے اگر آئوٹ آف فارم ہوتا ہے لیکن پاکستان کیخلاف ہمیشہ کامیاب ہوجاتا ہے۔میں یہ سوچتا ہوں کہ اس کے پیچھے کوہلی جیسے کھلاڑی کی کتنی محنت ہوا کرتی ہوگی۔دبائو والے میچ میں وہ سنچری کرجائیں،پلیر آف دی میچ بن جائیں،کمال ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی کپتان نے بھارت سے شکست کے بعد کہا ہے کہ ہم انسان ہیں۔غلطیاں کررہے ہیں۔کافی میچز سے کررہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ بھارت نے ہم سے زیادہ محنت کی اور اس کا پھل ملا۔ہم شاید کم محنت میں تھے۔باقی شکست پر مایوسی ہے۔صائم ایوب کے نہ ہونےسے نقصان ہوا۔فخرزمان کی کمی بھی ہوئی لیکن امام الحق بھی ٹھیک ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ امام اور فخر دونوں ہی بڑے پلیئرز ہیں۔رضوان نے ایک بار پھراپنی سلیکشن کا دفاع کیا اور کہا ہے ایک ہی اسپنر بہت تھا،ہم ایک نہیں میچ ہارگئے،میں کسی پرانحصار کرکے یہ نہیں سوچتا کہ وہ جیتے ،وہ ہارے،میں اسے پسند نہیں کرتا۔سیمی فائنل کیلئے دم خم ہونا چاہئے،ہم ہارگئے،اگر سیمی فائنل کےحقدار ہوتے تو خود جیتتے،دوسروں پر انحصارن کرنا پسند نہیں ہے۔