وہ احمقانہ کرکٹ نہیں کھیلتے،پاکستان میں ٹی 10 بس ابھی شروع،ایک ناقابل یقین کیچ کے ساتھ آج کی اہم خبریں۔وہ احمقانہ کرکٹ نہیں کھیلتے،کسے اور کس نے کہا،ایک ناقابی یقین کیچ کے ساتھ آج کی اہم خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیل رہی ہے تو انگلش ٹیم اس وقت ابو ظہبی میں پریکٹس کررہی ہے،بھارت روانہ ہونے والی ہے جہاں 25 جنوری سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔اس پر سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ انگلش کھلاڑی احمق نہیں ہیں،وہ حماقت والی کرکٹ نہیں کھیلتے،امید ہے کہ جیتیں گے۔
انگلینڈ کی کائونٹی لنکا شائر نے ٹام بروکس سے اس سال کی کائونٹی کرکٹ کا معاہدہ کرلیاہے۔
بھارت ااور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ 18 جنوری سے فروخت ہونگے،کچھ کیٹگریز میں داخلہ مفت بھی رکھا گیا ہے۔
سری لنکاکے اینجلیو میتھیوز نے اپنے بورڈ کے خلاف بیان داغ دیا،کہتے ہیں کہ مجھے اب تک نظر انداز کرنے کی وجہ سری لنکن کرکٹ کو مخصوص ایجنڈا تھا۔
پاکستان میں ٹی 10کروانے کی جلدی،قومی کرکٹرزاور بورڈ میں اختلافات شدید
زمبابوے کے سکندر رضا ٹی 20 انٹرنیشنل میں مسلسل 5 میچز میں ففٹی پلس اسکور کرنتے واکت پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
روماریو شیفرڈ نے آج جنوبی افریقا ٹی 20 لیگ میں ایک ناقابل یقین کیچ لیا، ہوا میں چھلانگ لگاتے ہوئےگیند کو ایک ہاتھ میں لے کرانہوں نے کیچ پکڑا۔یہ کیچ ڈربن سپر جائنٹس کی اننگز کے چوتھے اوور میں اس وقت لیا گیا جب بریٹزکے نے ناندرے برگر کی ایک ڈیلیوری پر شاٹ کھیلا۔ گیند اس کے بلے سے باہر نکلی اور تیزی سے اڑ گئی، شیفرڈ، جو مڈ وکٹ پر فیلڈر تھے، اچھل پڑے اور کیچ پکڑا۔
جیسا کہ پہلے رپورٹ کیا جاچکا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ہی قومی کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔ آئی ایل ٹی کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دیا گیا لیکن اب ٹی 10 کا کہا گیا ہے ۔پی سی بی ٹی ٹین 24 سے 28 جنوری تک کروانا چاہتا ہے اسی حوالے سے مڈل سیکس کو بھی دعوت دی گئی اگر حکومت ٹی ٹین کی اجازت نہیں دیتی تو پھر نمائشی میچز ہونگے۔ ٹی ٹین کی وجہ سے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دئیے جا رہے کھلاڑی پریشان ہیں۔