کیپ ٹائون۔کرک اگین رپورٹ۔تیسرا ون ڈے،پاکستان کا ایک بار پھر جنوبی افریقا کو 300 پلس کا ہدف،صائم ایوب کا اعزاز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ون ڈے سریز میں مسلسل دوسری سنچری سکور کر دی۔ پاکستان کے فخر زمان اور سری لنکا کے مارون اتاپتو اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے بعد وہ چوتھے کھلاڑی بنے ۔ اس کے علاوہ لسٹ میں کوئی نہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے 300 پلس سکور کر کے جنوبی افریقہ کو309 رنزکا ہدف دے کر ایک بار پھر مشکل میں ڈالا ہے۔ یہاں پاکستان کا سابقہ ٹوٹل ہائی سکور 324 رنز تھا جو کہ اس دفعہ ریکارڈ نہیں بن سکا لیکن اس کے قریب رہا۔
پاکستان کی ٹیم اگر جنوبی افریقہ میں یہ میچ جیت گئی تو وہ جنوبی افریقہ کو اس کے گراؤنڈز پر کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہوگی۔ پروٹیز ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر کبھی بھی کلین سوئہ کا شکار نہیں ہوئی۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات آج صائم ایوب کی ایک اور سنچری تھی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ صرف نویں اننگ کھیل رہے ہیں صائم ایوب کی شاندار سنچری کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 9 وکٹوں پر308 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ صائم ایوب 94 بالز پر 101 کرگئے ۔ان کے علاوہ پاکستان کی طرف سے بابرعظم نے بھی 52 رنز کی اننگز کھیلی. 71 گیندوں کا سامنا کیا۔ بابراعظم کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ 2023 کے بعد سے وہ کسی بھی فارمیٹ میں سنچری نہیں کر سکے آخری بار انہوں نے ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف سنچری سکور کی تھی۔ اس کے علاوہ محمد رضوان نے 52 بالز پر 53 رنز بنائے ۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،بارش،ٹاس کتنے بجے ممکن،مکمل تفصیلات
آخری لمحات میں سلیمان علی آغا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 بالز پر 48 رنز بنائے ۔ پاکستان نے47 اوورز 9 وکٹ پر 308 رنزبنائے ۔بات یہ ہے کہ بارش کے سبب تاخیر ہوئی ۔ٹاس کے بعد 3 اوورز میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 10 رن بنائے تھے کہ بارش کے سبب پھر کھیل روک دیا گیا۔ پھر جب کٹ اوور ٹائم شروع ہوا اور اس کے بعد میچ کا آغاز ہوا تو 47 اوورز فی اننگ تک اس میچ کو محدودکیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سیریز میں مسلسل تیسرا ٹاس جیتا اور دوسرا فیصلہ برقرار رکھا پہلے بولنگ کا ۔اس سے قبل ایک اور اہم واقعہ ہوا پاکستانی عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے اور مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔
کا گیسو ربادا نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔مارکو جانسن نے 58 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔