گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ
یہ ہے کرکٹ،بھارت کے 237 رنزکے جواب میں جنوبی افریقا کا زبردست جواب،صرف 16 رنز سے شکست۔اسے کہتے ہیں کہ مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا،اب اگر بھارت نے انگلینڈ کی طرح 209 اسکور کیا ہوتا تو وہ تو آج جنوبی افریقا کے ہاتھوں گیا تھا لیکن اس نے 237 اسکور کرکے اپنی بچت کرلی۔جنوبی افریقا نے بھی ٹف تائم دیا اور ڈبل سنچری پر ڈبل سنچری جڑ کر یہ پیغام دیا کہ باقی قسمت کا کھیل ہےْ
گوہاٹی میں سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پہلے کھیل کر 3 وکٹ پر 237 اسکور کئے۔اپم بات کے ایل راہول کے28 بالز پر 57 اسکور تھے۔روہت شرما نے 43 رنز کئے۔ویرات کوہلی نے28 بالز پر 49 رنزکی تیز اننگ کھیلی۔سوریا کمار یادیو کا کما تھا،انہوں نے 22 بالز پر5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنزکی برق رفتار اننگ کھیلی اور ٹیم کو محفوظ مقام پر پہنچادیا۔ایک رن آئوٹ تھا اور 2 وکٹیں کیشو مہاراج کی تھیں۔پروٹیز بائولنگ کا خلاصہ یہی تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2010،پاکستان کی بادشاہت کا 10 ماہ بعد ہی تختہ الٹ دیا گیا
جواب میں جنوبی افریقا نے کپتان تیمبا باووما اور ریلی روسو کی 1 کے انفرادی اسکور پر 2 وکٹیں ایسے گنوائیں کہ دونوں صفر پر گئے۔یہ بابر یا رضوان تھوڑی تھے جو آئوٹ ہوئے تو سب ختم۔ کوئی فرق نہ پڑا۔ڈیوڈ ملر نے47 بالز پر106 رنزکی اننگ کھیل کر سنچری جڑدی۔ایڈن مارکرم نے 33 رنزبنائے۔47 پر جو 3 وکٹیں گریں تو بس پھرمزید کوئی آئوٹ نہ ہوا۔کوئنٹن ڈی کاک 69 پر ناقابل شکست گئے۔پروٹیز 3 وکٹ پر 221 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔بھارت 237 رنزبناکر بھی صرف 16 رنز سے جیت سکا۔سیریز میں ناقابل شکست برتری ملی۔