دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔یہ ہے پاکستان کرکٹ،پل میں ماشہ۔پل میں تولہ،ایشیا کپ فائنل میں شاندار آغاز،پھر 146 پر باہر،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان نے جو کیا،کبھی دیکھا اور سنا۔پاکستان نے ایک اچھے آغاز کے بعد 33 رنز کے عوض 9 وکٹیں گنوادیں۔آخری 5 وکٹیں 12 سکور کرسکیں۔
پاکستان نے بھارت کو اچھے آغاز کے باوجود بھارت کو جیتنے کیلئے لیٹ کر پیشکش کی ہے۔کوئی جواز نہیں۔کوئی کمال گیند بازی نہیں تھی اور کوئی پچ کا قصور نہ تھا۔
دبئی کے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھلایا،جس نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان 9.3 اوورز میں 84 رنزکے آغاز کے بعد پہلی وکٹ گنوائی تھی۔یہ ایک شاندار سٹارٹ تھا،صاحبزدہ فرحان نے بھارت کے خلاف دوسری ہاف سنچری بنائی۔اس بار جشن اکا انداز شریفانہ تھا۔وہ 38 بالز پر 57رنزکرگئے۔3 چھکے اور 5 چوکے تھے۔جس وقت صائم ایوب 14 رنزبناکر گئےاور 11 بالیں کھیل گئے تو پاکستان کا سکور 2 وکٹ پر113 تھا۔اوور 13 واں چل رہا تھامحمد حارث 2 بالز ضائع کرکے صفر پر گئے تو سکور114 تھا۔
پاکستان کیلئے سب سے بد ترین شاٹ فخر زمان نے کھیلی۔وہ ایک چھکا لگانے کے بعد اگلی بال پر کیچ دے گئے ،انہوں نے 35 بالز پر 46 رنزکی اننگ کھیلی۔2 چھکے اور 2 چوکے تھے۔سلمان علی آغا 8 اور حسین طلعت ایک کرسکے،۔محمد نواز اور حارث رئوف 6،6 اور شاہین اور فہیم صفر پر گئے۔
پاکستان کیلئے کلدیپ یادیو آگ بن گئے۔انہوں نے 3 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ لی تھی،لیکن ایک اوور میں ایک رن دے کر 3 آئوٹ کرکے اپنی بائولنگ فیگر 30 رنزکے عوض 4 وکٹیں کردی۔چکرورتھی،اکسر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان نے بڑے سکور کا موقع ضائع کیا اور بھارت کو جیت کیلئےصرف 147 رنزکا ہدف دیا ہے۔ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔
