سڈنی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تین اہم اعلانات ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقا کے نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے دوسرے درجہ کی ٹیسٹ ٹیم بھیجنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ویک اپ کال ہے۔ہم کو فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ بچانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ان میں 3 باتیں اہم ہیں۔
ایک اور کپتان برطرف،تین فارمیٹ کے تیسرے کپتان مقرر
کرکٹ آسٹریلیا چیف نک ہاکلے نے کہا ہے کہ پہلی بات یہ ہے کہ ٹیسٹ سیریز کم سے کم 3 میچز کی ہو۔پاکستان یہاں آسٹریلیا کیخلاف 3 میچزکی سیریز کھیل رہا ہے لیکن اس کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچز کی سیریز ہوگی۔بھارت جنوبی افریقا 2 میچزکی سیریز جاری ہے۔ممکن ہے کہ 1-1 پر برابر ختم ہو۔ٹیسٹ کرکٹ کی بہتری کیلئے 3 میچزکی سیریز کی حمایت کریں گے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور فیوچر ٹور شیڈول پر کام کی ضرورت ہے،اس پر بھی توجہ دیں گے۔
نیوزی لینڈ ٹورکیلئےتھرڈکلاس ٹیسٹ اسکواڈ کےانتخاب پر تنقید کے بعد کرکٹ جنوبی افریقا کی وضاحت
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نے کہا ہے کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ 3 ممالک آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت کیلئے بہتر چل رہی ہے لیکن ہم اسے دیگر ممالک کیلئے بھی ویسا بنائیں گے اور ان کی مالی مدد سمیت دیگرین چیزیں بھی دیکھیں گے۔