ممبئی۔کرک اگین رپورٹ۔تین بھارتی سنچریز چھوٹی،کوہلی اور شرما کی واپسی بڑی نیوز،ٹیم تیار،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایک جانب بھارتی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے،جہاں احمد آباد میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت کے 3 بیٹرز نے سنچریز کیں اور ویسٹ انڈیز کو 162 پر آئوٹ کرکے 5 وکٹ پر 448 رنزکرکے بھاری برتری حاصل کرلی ہے۔تذکرہ اس کا ابھی تھا ہی کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ہیڈ لائنز میں آگئے ہیں۔
بھارتی سلیکٹرز ہفتہ کو آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔ٹیسٹ اور ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لینے والے دونوں کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ کیلئے تاحال دستیاب ہیں اور روہت شرما ون ڈے کپتان بھی ہیں۔
ہفتہ 4 اکتوبر کو بھارتی سلیکٹرز مختلف امور پر بات کریں گے اور سکواڈ کا اعلان ہوگا۔
