پرتھ ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ میں آج ایک ہی مقابلہ،حیران کن میچ ٹائمنگ،بہت کچھ دائو پرآج صبح اٹھیں،دیکھیں میچ صبح کے وقت شروع ہوا۔نہ دوپہر تو تو یہی سوچیں گے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شاید آج کوئی میچ نہیں ،اس لئے کہ آسٹریلیا کے وقت کے مطابق اس کے بعد مشکل ہوجا تا ہے لیکن آج دوپہر ایک کیا بلکہ 2،حتیٰ کہ سہہ پہر کے 3 بھی بج گئے تو بھی یقین رکھنا کہ میچ ہونا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں آج ایک ہی میچ ہوگا۔یہ میچ میزبان آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہونے والا یہ میچ چونکہ پرتھ میں کھیلا جائے گا،اس لئے دیر سے ہوگا۔پرتھ اور پاکستانی وقت میں صرف 3 گھنٹے کا فرق ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے روز بڑا ہنگامہ،امپائرز کے فیصلہ پر کوچ پھٹ پڑے
سوال یہ ہے کہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا فائٹ بیک کرسکے گا۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے صرف شکست ہی نہیں بلکہ نیٹ رن ریٹ کی تباہی نے اسے کافی پیچھے کیا ہے۔اب فتح بھی درکار ہوگی اور ساتھ میں اعلیٰ جیت۔
پرتھ میں بارش کا بہت کم امکان ہے، پرتھ اسٹیڈیم کی پچ کے بارے میں بہت کچھ معلوم نہیں ہے۔ یہ نہ صرف ایک نیا اسٹیڈیم ہے، بلکہ اس نے وبائی امراض کےدوران کم کرکٹ بھی دیکھی ہے
سری لنکا بھی ان چند ٹیموں میں شامل ہے،جس نے کینگروز میں اب تک 8 ٹی میچزکھیلے ہیں۔7 تو سیدھے انداز میں جیتے،ایک میچ ٹائی ہوا،پھر اس میں بھی وہ جیت گیا۔۔
سوال یہ ہے کہ آج میچ کون جیتے گا۔بلاشبہ گروپ 1 کےا س میچ میں میزبان آسٹریلیا فیورٹ ہے لیکن ٹاس کے نتیجہ اور سری لنکا ککے اچھے فیصلئ اسے تاریخی جیت دلواکر اسے سیمی فائنل کے قریب کرسکتے ہیں،بنیادی وجہ آسٹریلیا ٹیم میں جاری ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہےاور اولین میچ میں ناکامی کا نفسیاتی اثر بھی۔سری لنکا آئر لینڈ سے پہلا میچ جیت چکا ہے۔