راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8میں آج کا میچ کس کے لئے ڈو آر ڈائی۔پی ایس ایل 8 میں آج جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سجے گا۔کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔شاداب خان کی قیادت میں کھیلنے والی وفاقی دارلحکومت ٹیم کا یہ ہوم قلعہ تصور ہوتا ہے،16 فروری کو کراچی کنگز کو اس کے گھر نیشنل بنک ایرینا میں زیر کرنے والی ٹیم اسلام آباد 5 میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 میں ہے۔ملتان کیطرح اس کی2 ناکامیاں ہیں لیکن ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے۔ادھر کراچی کنگز کے حالات تو بہت ہی برے ہیں۔7 میچزمیں سے صرف 2 جیتے ہیں۔5 میں ناکامیاں ہیں۔
آج کا کراچی کنگز کا میچ ڈو آر ڈائی ہے۔فتح کا مطلب فائنل 4 کی امیدیں زندہ رکھنا ہوگا۔ناکامی کا مطلب پی ایس ایل 8 کے فاےنل 4 ریس سے اخراج کنفرم ہوگا۔عماد وسیم کی قیادت میں کھیلنے والی کنگز ٹیم مکمل طور پر بکھری سی ہے۔فتح کے قریب آکر اکثر میچزمیں ناکامی مقدر بنی ہے۔یہاں توہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھی اسلام آباد نمایاں برتری کے ساتھ آگے ہے۔
نسیم شاہ سمیت متعددپھٹ پڑے،سرفراز کپتانی چھوڑنے،آرام لینے پرتیار،بڑے پلان کودھچکا
کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم شدید دبائو میں ہیں۔سوال یہ ہے کہ آج کا میچ کون جیتے گا۔کنگز کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو آزمانا ہوگا۔ایسے مواقع پر اکثر نتائج غیر متوقع ہوتے ہیں۔میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔