کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیاکپ،پاک بھارت میچ کے متبادل دن پر پہلا اعتراض،بنگلہ دیش سری لنکا کا کل کا میچ دونوں کلئے اہم بن گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے متنادل رکھے جانے پر پہلا سخت رد عمل بنگلہ دیش کی جانب سے آیا ہے۔اس کے ہیڈ کوچ ہتھوڑا سیننگھے کہتے ہیں کہ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ٹورنامنٹ کے ایک میچ کیلئے متبادل دن رکھا جائے۔یہ سب بھی کب کیا گیا جب ایشیا کپ کا وسط آگیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے حیران کن بات ہے۔
ادھر ایشیا کپ 23 میں اگلا میچ 2 روز کے وقفہ کے بعد کل کولمبو میں ہوگا۔بنگلہ دیش اور سر لنکا سر 4 کا اہم میچ کھیلیں گے۔آئی لینڈرز جیت گئے تو بنگلہ دیش کیلئے الارم ہوگا،اس لئے کہ بنگلہ دیش سپر 4 کا ایک میچ پاکستان سے ہارچکے ہیں،ان کا آخری میچ پھر بھارت سے باقی ہوگا۔
ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ بھارت،بارش سے نمبٹنے کیلئے بڑا فیصلہ ہوگیا
ایشیا کپ سپر 4 میں ہفتہ 9 ستمبر کو میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم ہارکر قریب فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔آئی لینڈرز اس جیت کے ساتھ ایک اور اعزاز حاصل کرسکتی ہے کہ وہ مسلسل 13 ویں ون ڈے جیت نام کرے گی۔آسٹریلیا نے بیس برس قبل 21 ون ڈے میچزجیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا،اس وقت سری لنکا 12 فتوحات کے ساتھ پاکستان اور جنوبی افریقا کے برابر ہے۔
پریماداسا اسٹیڈیم کی پچ پر کچھ اسکور ممکن ہیں،یہ 268 سے 284 تک ممکن ہیں لیکن سلو پچ کا فائدہ یا نقصان تب ہوگا،جب میچ مکمل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی پیش گوئی ہے۔68 فیصد بارش کےامکانات سارا دن کے ہیں۔میچ اڑھائی بجے دوپہر شروع ہوگا۔