ڈارون ( آسٹریلیا ) یکم اگست، کرک اگین رپورٹ
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان شاہینز کی بڑی ٹیم کیخلاف جیت۔پاکستان شاہینز نے بولرز کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے میلبرن رینی گیڈز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں صرف 8 رنز سے شکست دیدی۔93رنز کے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کے باوجود پاکستانی بولرز نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے میلبرن رینی گیڈز کو 85 رنز پر آؤٹ کردیا۔یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی دوسری جیت ہے۔اس سے قبل اس نے اے سی ٹی کامیٹس کو9 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ این ٹی اسٹرائیک کے خلاف اسے59 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن وہ 18 اعشاریہ 5اوورز میں صرف 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان شاہینز کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں شامل حسین کا نقصان اٹھانا پڑا جو 4 رنز بناکر اونیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ محمد عرفان خان 2 اور کپتان روحیل نذیر 4 رنز بناپائے۔شاویز عرفان نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔باسط علی نے13 رنز اسکور کیے یہی دونوں بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔رینی گیڈز کی طرف سے رووانتھا کیلا پوٹھا نے صرف 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فرگوس اونیل اور ٹام راجرز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی ایک اور سیریز سری لنکا میں،افغانستان کیخلاف ون ڈے شیڈول کا اعلان
پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے رینی گیڈز 94 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکی۔ جیک فریزر مک گرک اور میکنزی ہاروے کو عرفات منہاس نے آؤٹ کیا جس کے بعد علی اسفند نے ڈائلن براشر اور کپتان ِول سدر لینڈ کو آؤٹ کردیا۔ فیصل اکرم نے کیلاپوٹھا کی وکٹ حاصل کی تو رینی گیڈز کا اسکور5 وکٹوں پر51 رنز تھا۔رنز تک پہنچنے پر اس کی مزید دو وکٹیں گرگئی تھیں اور جب اس کی نویں وکٹ گری تو اسکور 83 رنز تھا اور آخری اوور میں اسے جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے لیکن احمد خان نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر میتھیو فوٹیا کو بارہ رنز پر بولڈ کرکے شاہینز کو ڈرامائی کامیابی سے ہمکنار کردیا۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے علی اسفند اور عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بالترتیب آٹھ اور پندرہ رنز کے عوض تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز اپنا چوتھا میچ بدھ کے روز میلبرن اسٹارز خلاف کھیلے گی۔
مختصر اسکور
پاکستان شاہینز93 رنز ( 5۔18 اوورز )۔ شاویز عرفان 34 ۔ رووانتھا کیلا پوٹھا 15 / 3 وکٹ۔ ٹام راجرز 18/2 وکٹ۔ فرگوس اونیل 21 / 2 وکٹ ۔
میلبرن رینی گیڈز 85 رنز ( 19 اعشاریہ 4 اوورز ) ڈائلن براشر19 ۔علی اسفند 8 / 3 وکٹ عرفات منہاس 15 / 3 وکٹ ۔