| | |

ٹریوس ہیڈکی پہلی بار موجودگی،بھارت ٹی20 سیریز جیت گیا،آتش بازی سے جشن منانے کی ناکام کوشش

رائے پور،کرک اگین رپورٹ

ٹریوس ہیڈکی پہلی بار موجودگی،آسٹریلیاناکام،بھارت ٹی20 سیریز جیت گیا،پھر بھی آہیں۔ٹریوس ہیڈ کی ٹی 20 سیریز میں پہلی بار موجودگی اور بھارت کی چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں  بیس رنز کی جیت کے ساتھ ہی 5 میچزکے کائونٹر میں 1-3 کی سبقت کے بعد بھارتی ٹیم اور اس کے مداحوں نے سکھ کے سانس لینے شروع کردیئے۔

ٹریوس ہیڈکی پہلی بار موجودگی،بھارت ٹی20 سیریز جیت گیا،آتش بازی سے جشن منانے کی ناکام کوشش۔رائے پور میں جمعہ یکم دسمبر کو کھیلے گئے میچ  میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 174 اسکور کئے۔رینک سنگھ نے 46 اور جیسی وال نے 37 رنزکئے۔آخر میں جتیش شرمانے19 بالز پر35 رنزبنائے۔آسٹریلیا کے بین دروشوئس 40 رنز دے کر 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔

جواب میں  آسٹریلیا 3 اوورز میں 40 رنز کے  بہترین آغاز کے باوجود گیم نہ سبنھال سکا۔87 پر 4 اور 133 رنز تک 7 وکٹ گنوانے کے بعد  واپسی آسان نہ تھی۔ورلڈکپ فائنل مٰن سنچری بناکر بھارت کے ارمانوں پر پانی بہانے والے ٹریوس ہیڈ 16 بالز پر 31 کرکے گئے۔ٹم ڈیوڈ 19 اورمیتھیو شارٹ22  بناسکے۔میتھیو ویڈ نے رنزکے ساتھ ناکافی مزاحمت کی ۔کینگروز اننگ 20 اوورز 7 وکٹ پر  154رنز تک محدود رہی۔بھارت 20 رنزسے فاتح رہا۔اکسر پٹیل نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

میچ ختم ہوتے ہی بھارتی فینز نے میدان میں کئی منٹ تک ایسے آتش بازی کی جیسے ورلڈکپ یا کسی بڑے ایونٹ کا فائنل ہو،آسٹریلینز نے ذرا بھی پروا نہیں کی،یوں بھارتی آہیں بھرتے دیکھے گئے۔گلین میکسویل سمیت آسٹریلیا کے ٹاپ 6 کھلاڑی پہلے ہی واپس جاچکے ہیں۔اس سے قبل بھی نامکمل ٹیم ایکشن  میں تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *