شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی،افغانستان نے اچانک 5 وکٹیں 4 رنزمیں گنوادیں،پاکستان جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نے ٹرائی سیریز کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔افغانستان کو اس نے 39 رنزکی شکست دی۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہہ ملکی کپ 2025 کے پہلے میچ میں سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔پاکستانی ٹیم میں فخرزمان کی واپسی ہوئی۔گرین شرٹس نے20 اوورز میں 7 وکٹ پر 182 رنزبنائے۔صاحبزادہ فرحان 21 اور صائم ایوب 14 کرگئے۔فخرزمان 17 بالزپر 20 کرسکے۔حسن نواز بھی 9 تک جاسکے۔کپتان سلمان علی آغا نے 36 بالز پر 53 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔محمد نواز نے 11 بالز پر 21 اور فہیم اشرف نے5 بالز14 کئے۔15 فاضل رنزبھی تھے۔فرید احمد نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں مگر 47 رنز دے کر لیں۔
جواب میں افغانستان کے ابرہیم زردان اگرچہ 9 کرکے جلدی گئے،انہیں شاہین نے کلین بولڈ کیا لیکن اس کے بعد93 رنزتک 2 آئوٹ تھے اور 11 اوورز کا کھیل ہوا تھا،یہاں حارث رئوف نے افغناستان کو ایسا دھچکا لگایا کہ کہ پھر لائن لگ گئی۔صدیق اللہ عطال23 اوردرویش رسولی21 کرسکے۔ان سے قبل رحمان اللہ گرباز شاندرا 38 کی اننگ کھیل گئے تھے۔کرین جنت اور عظمت اللہ صفر پر گئے۔93 رنز 2 وکٹ سے یکدم 97 رنز 7 وکٹ ہوگیا۔
اس کے بعد کپتان راشد خان نے حارث رئوف کو اوپر تلے چھکے لگا کر کچھ بہتری کی لیکن دیر ہوگئی۔وہ بھی 18 ویں اوور کی آخری بال پر 16 گیندوں کے ساتھ 39 رنزکی اننگ کھیل کر کیچ ہوگئے۔انہوں نے5 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
افغانستان ٹیم19.5 اوورز میں143 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی اور پاکستان نے 39رنز سے یہ میچ جیت لیا۔سفیان مقیم نے 25 اور محمد نواز نے 23 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔شاہین آفریدی نے بھی 21 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔حارث رئوف نے 3.5 اوورز میں31 رنز دے کر4 وکٹیں لیں۔
