شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی کپ،شکست افغانستان کے کانوں کو چھوکر گزر گئی،عرب امارات سنسنی خیزمقابلہ میں ناکام۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سہہ ملکی کپ ،متحدہ عرب امارات تاریخ رقم کرتے رہ گیا،افغانستان سے سخت مقابلہ کے بعد صرف 4 رنز سے شکست۔میچ سنسنی خیز رہا۔۔سہہ ملکی کپ کے آخری لیگ میچ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 171 رنز کا ہدف دیا۔افغانستان نے راشد خان کپتان سمیت 6 کھلاڑیوں کو آرام دیا،یہ اس لئے بھی کہ دونوں ممالک کا یہ میچ فائنل کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا تھا۔افغانستان پہلے ہی پاکستان کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا تھا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں4 وکٹ پر 170 رنزبنائے۔رحمان اللہ گرباز اور ابرہیم زردان نے 98 رنزکی کی اوپننگ شراکت قائم کی۔12 ویں اوور کی آخری اور 13 ویں اوور کی پہلی بال پر اوپر تلے یہ دونوں اوپنرز آئوٹ ہوئے۔رحمان اللہ گرباز 40 اور ابراہیم زردان 48 رنزبناگئے۔محمد اسحاق بھی جلد 5 رنز بناکر باہر گئے۔آخری آئوٹ ہونے والےکریم جنت تھے جو28 رنزبناکر گئے۔گلبدین نائب 20 اورعظمت اللہ 14 پر ناٹ آئوٹ تھے۔یو اے ای کے حیدر علی نے23 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں میزبان متحدہ عرب امارات نے علی شان اور کپتان محمد وسیم نے اچھا آغاز کیا۔پہلے 3 اوورز میں بناکسی نقصان کے 33 رنزبناڈالے۔یہ 11 کی بھاری اوسط تھی۔65 رنزکے اسٹارٹ کے بعدعلی شان 27 کر کے گئے۔85 پر دوسرے اوپنر محمد وسیم 44 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔افغانستان کو تیسری کامیابی 106 پرمحمد ذوہیب کے 23 پر جانے کی ملی لیکن 113 پر راہول چوپڑا کی چوتھی وکٹ جلد مل گئی جو7 کرسکے لیکن آصف خان وکٹ پر تھے۔نتیجہ میں آخری11 بالز پر 26 رنزدرکار تھے۔
متحدہ عرب امارات کے لیے اخری اوور میں 17 رنز مشکل ہو گئے اور آخری بال پر ایک چھکا یا میچ ٹائی کرنے کے لیے چوکا بھی ناممکن ہو گیا۔ آخری بال پر کھلاڑی آؤٹ ہوا اور یوں اننگز 166 رنز 5 وکٹ پر محدود ہو گئی۔ یوں افغانستان نے چار رنز سے میچ جیت لیا۔آخری بال پر آئوٹ ہونے والے آصف خان 40 کرکے اپنی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر گئے۔
