شارجہ۔کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی کپ،افغانستان کی برتری بھی طے،یو اے ای کو شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹرائی نیشن سیریز 2025 یا سہہ ملکی کپ 2025 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔افغانستان نے میزبان متحدہ عرب امارات کو38 رنز سے ہراکر اپنی برتری مسلمہ رکھی۔یوں پہلے مرحلہ میں متحدہ عرب امارات 2 میچز کی شکست کے بعد صفر پوائنٹ پر ہے۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں متھدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بایولنگ کا انتخاب کیا لیکن بڑا اثر نہ دکھاسکے۔پاکستان سے 207 رنزکھانے والی ٹیم افغانستان سے4 وکٹ پر 188 رنزبنواگئی۔صدیق اللہ عطال نے 54 اور ابراہیم زردان نے 63 رنز کئے۔دونوں نے 40،40 اننگز کھیلیں۔محمد روحید اور صغیر خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں متحدہ عرب امارات اننگ کے ابتدائی حصہ میں حاوی رہنے کے باوجود ناکام ہوگیا۔90 تک 2 آئوٹ اور 112 تک 7 وکٹ گرگئے۔راشد خان نے تباہی پھیری۔کپتان کے37 بالز پر بنائے گئے 67 رنزاور چوپڑا کے 52 رنزکے سوا کوئی جم کر نہ کھیل سکا۔
یوں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر150 رنز بناسکی۔ہوئی۔
راشد خان نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
میچ سے قبل افغانستان میں آنے والے زلزلے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی پہنی۔
