ون ڈے میچزکے بعد سہہ ملکی کپ شیڈول بھی تبدیل،لاہور میں میچز ختم۔کرکٹ بریکنگ نیوزا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل آئندہ ٹی 20سہ ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
شیڈول پر نظر ثانی کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ کی مشاورت سے کیا گیا،
نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سہ ملکی ٹورنامنٹ اب مکمل طور پر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا، جس کا فائنل 25 نومبر کو شیڈول ہے۔
سری لنکا کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی،میچز کی تاریخیں تبدیل
اس سے قبل سہہ ملکی کپ لاہور میں بھی شیڈول تھا۔اب لاہور کو ہٹادیا گیا ہے۔
سری لنکا کا دورہ پاکستان،حتمی فیصلہ ہوگیا،بہت کچھ تبدیل،زمبابوے بھی اس کے نقش قدم پر
