عمران عثمانی
پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے،2 روز بعد 7 اکتوبر سے 3 ملکی ٹی 20 کپ کھیلا جارہا ہے۔پاکستان،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ایکشن میں ہونگے۔کیوی سرزمین پر پاکستان اور بنگلہدیش ٹیموں کے ٹی 20 میچ تاریخ کا جائزہ پیش خدمت ہے۔
کیوی سرزمین پر پاکستان کے کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکی تعداد 12 ہے،اس میں سے سے 5 میں فتح ہوئی ہے۔7 میچزمیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان کا وہاں ہائی اسکور 201 اور کم سے کم اسکور 101 ہے۔2010 سے 2020 کے درمیان کھیلے گئے ان تمام میچزمیں اس کا حریف میزبان نیوزی لینڈ ہی تھا۔یوں پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کبھی کسی تیسرے ملک کے خلاف کوئی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔اب 3 ملکی کپ کی مناسبت سے ایسا پہلی بار پوگا کہ میزبان نیوزی لینڈ بنے گا۔پاکستان وہاں کسی اور ملک بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے عظیم لمحات،آئی سی سی نے مقابلہ شروع کردیا،فینز مدعو
ہاگلے اوول کرائسٹ چرچ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا،اسی شہر کے اور میدان میں پاکستان 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 میچ کھیلا ہے،جہاں اس نے 103 رنزکے بھاری مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
نیوزی لینڈ میں پاکستان کا ایک حریف بنگلہ دیش ہے،اس کے خلاف قومی ٹیم کاریکارڈ اچھا ہے۔15 ٹی 20 میچز میں سے 13 میں جیت ہوئی ہے اور 2 میچز میں ناکامی ہوئی تھی۔
بنگلہ دیش کا ایک تاریک پہلو یہ ہے کہ کیوی سرزمین پر اس نے اب تک جو 7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکھیلے ہیں،اس کو تمام میں شکست ہوئی ہے۔ایک سنگل کامیابی بھی اس کا مقدر نہیں بنی،اس بار مقابل صرف نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ پاکستان بھی ہے۔کچھ بھی ممکن ہے۔