کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فاتحانہ آغاز۔بنگلہ دیش کو 21 رنزسے ہراکر پہلا میچ جیت لیا ہے۔میچ کی خاص بات محمد رضوان کی شاندار اننگ کے ساتھ پاکستانی بائولرز کی عمدہ کارکردگی تھی۔محمد وسیم کی بائولنگ میں نکھار دکھائی دیا۔
کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش نے 168 رنزکے تعاقب میں اننگ شروع کی تو کسی موقع پر جان نہیں تھی۔ٹیم کی اننگ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 146رنز تک محدود رہی۔لتن داس نے 35 کی اننگ کھیلی۔یاسر علی 42 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔محمد وسیم نے 24 رنز دے کر 3 اور محمد نواز نے 25 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستان نے 8 ویں اوور کے شروع تک 52 رنزکا آغاز لیا۔بابر اعظم 25 بالز پر 22 کرسکے تو شان مسعود 22 بالز پر 31 کرگئے۔حیدر علی 6 بالز پر 6 اور افتخار 8 بالز پر 13 کرگئے۔آصف علی 4 بالز پر 4 کے مہمان بنے لیکن رضوان کی بیٹنگ جاری تھی۔محمد رضوان نے 50 بالز پر 78کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ 2چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ان کی وجہ سے پاکستان 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 167اسکور کرنے میں کامیاب ہوا۔