کراچی،کرک اگین رپورٹ۔سہہ ملکی کپ،کیویز نے کیچز ڈراپ کئے،پاکستان پھر بھی آئوٹ،فائنل کون جیتنے والا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رپاکستان کو نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنزکا ہدف۔کون جیتے گا،بلیک کیپس حاوی،ابھی بھی بہت کچھ ممکن ہے۔
وہی نیشنل سٹیڈیم کراچی ہے اور سہہ ملکی کپ کا فائنل ہے ،سامنے نیوزی لینڈ کی بولنگ، پاکستان کی بیٹنگ لائن 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سے زائد کےقریب کم اسکور کرسکی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فائنل میں پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی ٹاپ آرڈر اس بار ناکام ہوئی۔ شروع کے تین کھلاڑی تو 54 رنز پر پویلین لوٹ گئ۔ے گزشتہ میچ کے سینچری میکرز محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ پر کچھ مزاحمت کی کوشش کی اور سکور کو 54 سے بڑھا کر 142 تک لے گئے تو گویا 88 رنز کی شاندار شراکت بنائی، لیکن یہاں رضوان آؤٹ ہوئے تو اس کے فوری بعد 161 کے مجموعے پر سلمان علی آغا بھی چلے گئے۔ محمد رضوان ا46 رنز بنا کر گئے۔انہوں نے 76 گیندیں، سلمان علی اغا 65 بالز پر 45 رنز بنا سکے۔ ان سے پہلے سعود شکیل 8 بابراعظم 29 اور فخر زمان 10 رنز بنا سکے تھے۔ اس کے بعد وکٹیں گرتی رہیں۔ طیب طاہر ایک سائیڈ پہ کھڑے تھے وہ بھی 38 رنز بنا کے چلے گئے ۔خوش دل شاہ سات کر سکے اور شاہین شاہ افریدی ایک رنز بنا سکے، آخر میں فہیم اشرف جو کہ ڈیڑھ سال بعد ون ڈے کھیل رہے تھے اور ان کے ساتھ نسیم شاہ نے اوورز پورے کھیل کر سکور تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی۔فہیم اشرف کے اوپر تلے دو کیچز ڈراپ ہوئے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم جو ایک موقع پہ اپنی 8 وکٹیں صرف 202 رنز پر گنوا چکی تھی۔وہ 49.3 اوورز میں 242 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔ فہیم اشرف22 اور نسیم شاہ19 کرگئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوکیف نے43 رنز دے کر 4 اور مچل بریسول نے دو وکٹ سینٹر نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔