لاہور،کرک اگین رپورٹ۔شاہین شاہ آفریدی ڈیوڈ وارنر کو تپانے میں کامیاب،اگلے اوور میں وکٹ پلیٹ میں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نہایت جارحیت کے ساتھ قلندرز کی پٹائی کررہے تھے،کیونکہ 15 اوورز میں 161 رنزبنانے تھے۔ایسےشاہین کو 2 اوورز میں 20 رنزپڑے۔
ایک موقع پر شاہین وارنر کے سامنے سے ایسے گزرے کہ جیسے انہیں ٹکر مارنے لگے ہوں لیکن بڑے جارحانہ موڈ میں ان کے قریب گئے اور نہایت قریب سے گزرلئے،اس موقع پر وارنر کے چہرے پر سختی تھی اور تھوڑا غصہ تھا لیکن اگلے اوور میں یہ غصہ مہنگا پڑا۔ڈیوڈ وارنر حارث رئوف کی بال پرکلین بولڈ ہوئے،انہوں نے 13 بالز پر 24 رنزبنائے۔
وارنر آئوٹ ہونے کے بعد بڑے برے موڈ میں واپس پلٹے۔دور کھڑے شاہین نے خوشی مناتے زورا کی آوازیں نکالیں۔