کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کا دودرجاتی سسٹم واضح،8 اور 4 کے 2 گروپس،فائنل کیلئے 4 امیدوار،ترقی کیلئے پلے آف،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجاتی سسٹم میں تبدیلی کا فیصلہ تو کرلیا ہے،اب اس کے خدوخال واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔موجودہ سسٹم میں 9 ٹیسٹ ٹیمیں کھیلتی ہیں لیکن اب تمام 12 ٹیسٹ ممالک اس کا حصہ ہونگے۔
پہلے درجہ کی ٹیمیں۔ٹاپ 8 ٹیسٹ ممالک
دوسرے درجہ کی ٹیمیں۔اگلی 4 ٹیسٹ ٹیمیں
ٹیسٹ کرکٹ کی مطابقت کو برقرار رکھنے کے لیے دو درجے کی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز ہے۔ جبکہ سب سے اوپر آٹھ ٹیمیں ڈویژن 1 میں کھیلیں گی، نیچے کی چار ڈویژن 2 میں مقابلہ کریں گی۔
ڈویژن 1 سے ٹاپ فور فائنل کے لیے کوالیفائی کریںگی، جس میں ڈویژن 1 کی آخری اور ڈویژن 2 کی ٹاپ کے درمیان پلے آف میچ ہوگا تاکہ اگلے سائیکل کے لیے پروموشن یا ریلیگیشن کا فیصلہ کیا جا سکے۔
بڑی تبدیلیاں
بونس پوائنٹس،ہوم اور اوے سیریز کے اگل پوائنٹس،کمزور کے خلاف جیت اور بڑی ٹیم کے خلاف فتح کے پوائنٹس تبدیل۔ٹاپ 2 کے فائنل کی بجائے ٹاپ 4 کیلئے امکانات۔پلے آف جیسی رموز۔
ورلڈکرکٹ ایسوسی ایشن نے نئی سفارشارت پیش کردیں،4 سالانہ انٹرنیشنل ونڈوز،بھارتی آمدنی پر بڑی کٹوتی