کرک اگین رپورٹ
ناقابل یقین،فل سالٹ کی سنچری،ہیری بروک کے آخری اوورمیں 24 رنز،تیسرے ٹی 20 کا نتیجہ۔فل سالٹ کی جارحانہ ناقابل شکست سنری اور ہیری بروک کے آخری اوور میں بنائے گئے 26 رنزکی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ناقابل یقین انداز میں 7 وکٹ سے ہرادیا اور 5 میچزکی سیریز میں مسلسل تیسری شکست سے بچ گئے۔سیریز میں زندہ بھی رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر پہلے بیٹنگ کی اور8 پر 2 جب کہ62 پر تیسری وکٹ گنوانے کے باوجود واپسی کی اور اسکور بورڈ پر222 رنز6 وکٹ کا بڑا مجموعہ سیٹ کیا۔اننگ کی خاص بار نکولس پورن کی جارحیت تھی۔انہوں نے45 بالز پر 82 رنز چرائے۔6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔کپتان رومین پاول کے 21 بالز پر 39 اسکور بھی قیمتی تھےْانگلینڈ کی جانب سےعادل رشید نے32 اور سام کرن نے 34 رنزکے عوض 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز شاندار تھا۔پہلے 6 اوورز میں 70 اسکور تھے،پہلی وکٹ پر جوس بٹلراور فل سالٹ نے 11 اوورز 2 بالز پر115 اسکور کا اسٹینڈ لیا۔کپتان بٹلر34 بالز پر 51 کرکے گئے توول جیکس 6 بالز کھیل کر 1 رن کے ساتھ پھر فرق ڈال گئے،اس کی کمی فل سالٹ کے ساتھ لونگسٹن نے دور کی ۔فل سالٹ نے 51 بالز پر سنچری جڑی۔8 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔اننگ کے18 ویں اوور میں14 رنزبٹور کرآخری 2 بالز لونگسٹن کو دیں لین وہ اوور کی 5 ویں بال پر30 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 شروع،سیریز دائو پر
نئے بیٹر ہیری بروک نے آتے ہی چھکا لگارکر سنسنی پھیلادی۔انگلینڈ کو اب 12 بالز پر 31 رنزبنانے تھے۔10 رنزبن سکے۔اب 6 بالز پر 21 رنز مشکل ہدف تھا۔ہیری بروک نے آندرے رسل کو پہلی بال پر چوکا رسید کردیا۔دوسری گیند پر پھر چوکا۔4 بالز پر 11 رنزباقی تھے۔تیسری بال پر چھکے نے منزل قریب کردی۔۔چوتھی گیند پر 2 رنزبنے۔اب 2 بالز پر 3 رنزکی دوری تھی۔5 ویں بال پر ہیری بروک نے چھکا لگا کر انگلینڈ کا ٹوٹل 3 وکٹ پر 226 کردیا،یوں انگلینڈ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 7 وکٹ سے جیتا۔آخری اوور کی 5 بالوں پر 26 رنزپڑے۔
انگلینڈ نے 5 میچزکی سیریز میں آخری لمحات میں واپسی کی اور لیول 1-2 کردیا ہے۔ہیری بروک نے صرف7 بالز پر 31 ناقابل شکست اسکور کئے،اس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔فل سالٹ 56 بالز پر 109 رنزپر ناٹ آئوٹ لوٹے۔9+ چھکے لگائے۔