جارج ٹائون،گیانا،سینٹ جونز:کرک اگین رپورٹ
ناقابل یقین،فلائٹ نکلنے پر کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر۔کیا کوئی یہ یقین کرے گا کہ ایک کرکٹر 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سے اس لئے ڈراپ کردیا گیا،اس نے اپنی فلائٹ مس کردی۔بڑا مشکل ہے لیکن ایسا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس سے بھی غیر یقینی کی بات یہ ہے کہ اس کی جگہ جسے سلیکٹ کیا گیا ہے،اسے فلائٹ اگلے ہفتہ تک ملے گی۔
قصہ ہے،ویسٹ انڈین اسکواڈ کا۔ٹیم کی موجودہ حالت جو بھی ہو،وہ دنیا کی واحدٹیم ہے جسے 2 بار آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ دلچسپ اور غیر منصفانہ واقعہ اسی اسکواڈ سے جڑا ہے۔
بمراہ کا ٹکٹ پکا گول،کوہلی اور راہول ایک میچ سے باہر،پاکستان اور بھارت 12 فروری کو مقابل
پیر اور منگل کی درمیانی شب ویسٹ انڈیز بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے شمرون ہیٹمائرکو ڈراپ کردیا ہے،ان کی جگہ شمارہ بروکس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بورڈ نے یہ غصہ اس لئے نکالا ہے کہ شمرون ہٹمائر کو پہلے ہفتہ کے روز ویسٹ انڈیز روانہ ہونا تھا لیکن وہ خاندانی مسائل کے سب آسٹریلیا روانہ نہ ہوسکے۔اس کے بعد انہیں پیر 3 اکتوبر تک مہلت ملی۔کرکٹر اس روز بھی بروقت فلائٹ نہ پکڑسکے۔اب ان کی آسٹریلیا کے خلاف 5 اکتوبر کے میچ میں شرکت ممکن نہیں تھی۔
شمتون ہیٹمائر نے پیر کے روز ویسٹ انڈیز بورڈ کو مطلع کیا کہ وہ بروقت فلائٹ نہیں پکڑسکیں گے۔جواب میں بورڈ نے سلیکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کی جگہ شمارا بروکس کو شامل کرلیا ہے اور آئی سی سی کو مطلع کیا ہے کہ ہم نے اسکواڈ میں تبدیلی کردی ہے۔
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ٹی 20 میچ 5 اکتوبر اور دوسرا 7اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم 17 اکتوبر سے اپنی مہم پہلے مرحلہ میں شروع کرے گی۔