دبئی،کرک اگین رپورٹ۔انڈر 19 ایشیا کپ،دونوں سیمی فائنلز شروع،فائنل کیلئےپاک بھارت ٹاکرے کی امیدیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی صف بندی ہوئی ہے۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی ہوگی۔
شارجہ میں دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا اور بھارت مدمقابل ہیں۔وہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
عام طور پر ایشیا کپ ہسٹری میں پاکستان اور بھارت کم ہی فائنل میں آمنے سامنے ہوتے ہیں،سیمی فائنل میں ایک حریف کسی نہ کسی سے ہارجاتا ہے۔کرکٹ فینز اس بار توقع کرتے ہیں کہ روایتی حریف فائنل کھیلیں۔