دبئی،شارجہ:کرک اگین رپورٹ،انڈر19 ایشیاکپ سیمی فائنلز،پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف کم اسکور پر ڈھیر،سری لنکا بھارت کے آگے مشکل میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انڈر19 ایشیاکپ سیمی فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف مشکل میں۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت سری لنکا کے خلاف آسانی میں ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم توقعات کے برخلاف بنگلہ دیش کے خلاف صرف 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی اننگز 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 37 اوورز میں فارغ ہو گئی۔ابتدائی دونوں دونوں اوپنر عثمان خان اور شاہزیب خان صفر پر گئے۔ اس کے بعد پاکستان کی اننگز بہت دباؤ میں تھی۔ یہ محمد ریاض اللہ نے 28 رنز بنائے اور اس کے بعد لیٹ مڈل آرڈر میں فرحان یوسف نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی پوری اننگز 116 رنز پر آؤٹ ہے اور صرف 37 اوورز کھیل سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اقبال حسین نے 24 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور معروف مرزا نے 23 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔یہ سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جسے پہلا سیمی فائنل کہا گیا ہے۔
آج شارجہ میں دوسرا سیمی فائنل سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کھیل رہی ہیں ۔وہاں سری لنکن کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف پورے اوورز نا کھیل سکی اور 46.2 اووز میں 173 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یوں بظاہر بھارت بھی آسانی میں ہے اور بنگلہ دیش بھی۔دونوں ایونٹ کا فائنل کھیلتے نظر ا رہے ہیں۔