ملتان،کرک اگین رپورٹہماری مجبوریاں سمجھیں،ملتان سلطانز چھوڑکر دوبارہ بولی میں جائوں گا،علی ترین کا اہم اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔پی سی بی ہماری مجبوریوں کوسمجھے،خسارے میں جانے والی ٹیم کوسانس لینےدے ۔بہت واضح ہے کہ دوبارہ 25فیصد بڑھا کر نہیں خریدوں گا ۔نئی بولی میں جائوں گا اور مجھے پتہ ہے کہ ملتان سلطانز کو کتنے میں خریدنا ہے تاکہ مجھے نقصان نہ ہو۔ مجھ سے پہلے مالکان بھی بھاری نقصان کی وجہ سے ملتان سلطانز چھوڑ کر گئے۔ میں کتنا نقصان برداشت کروں۔
ملتان سلطانز کا ہوم گراؤنڈ واپسی پر علی ترین کا اہم اعلان۔جنوبی پنجاب میں کرکٹ کا نیا دور شروع ہوگا۔ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا انکلوئیر کا دورہ کیا اور صحافیوں کے تند و تیز سوالات کے جوابات دیے۔ ان کا کہنا تھا، “آپ کے سخت سوالات کا آسان جواب دوں گا اور یہ کہ ملتان سلطانز کا مستقل مرکز ملتان میں بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔علی ترین نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پلئینگ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی تاکہ خطے میں کرکٹ کا فروغ ممکن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان اپنے گھر پہنچ چکی ہے، اب فتوحات کا سلسلہ شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر واپسی پوری ٹیم کے لیے راحت کا باعث بنی ہے اور سلطان فینز فکر مند نہ ہوں، ہم ہوم گراؤنڈ سے فتح کے ٹریک پر آئیں گے۔علی ترین نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا اور وہ پی سی بی سے بہتر تعلقات اور مسائل کے حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے خسارے کے باوجود ٹیم کو لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پی سی بی کو ہماری مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔
ملتان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجام) کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ وہ سجام کے ساتھ ورکنگ ریلیشن قائم کرنا چاہتے ہیں۔آخر میں علی ترین نے جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نئے پراجیکٹس کے آغاز کا اعلان کیا، جس سے خطے میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھیں گے اور کرکٹ کو ایک نئی زندگی ملے گی۔
ملتان سلطانز کی ورتھ بھی کراچی کنگز کے برابر ہے۔ ان کے برابر قیمت ہونا چاہیے ۔ اسی قیمت میں خریدوں گا ۔ملتان ہمارا ہوم گراونڈ ہے ج،ب تین میچ ہارے تو میں نے ٹیم کوکہا تھا پریشان نہ ہوں، ہم گھر جارہے ہیں، وہاں کوئی نہیں ہرا سکتا، چیمپئن ٹیم وہی ہوتی جو برے حالات میں پرفارم کرتی ہے ،ملتان سلطانز نہ صرف مشکل حالات سے نکلے گی بلکہ ٹائٹل بھی جیتے گی ۔
پی ایس ایل کی ہائپ نہیں بنی میں نے ہائپ بنانے کے لیے بہت کچھ کیا ، پی سی بی کو بھی اپنا کام کرنا چاہیے ، جب لوگ ٹرول کرتے ہیں تو آپ بھی اسی میں لگ جاؤ ۔ صرف ملتان ہی نہیں بلکہ پورا جنوبی پنجاب ہمیں سپورٹ کرتا ہے ، یہاں آج میچ سے پہلے پہنچ کر سکھ کا سانس لیا ، ہم نے کرکٹ پر بہت کام کیا ہے،ویمن کرکٹ میں شہربانو ایک نیا بڑا نام ہے نیشنل انڈر 19 اور کئی لودھراں کے کھلاڑی ڈومیسٹک کھیل رہے ہیں۔ اب لودھراں سے باہر نکل کر ملتان میں بھی اکیڈمی بنانے جارہے ہیں ۔ کرکٹ میرا جنون ہے، اس لئے ملتان میں ڈی ایچ اے میں ایک اکیڈمی بنانے کا پلان بنا رہا، اس کے بعد دوسرے بڑے شہر وں رحیم یار خان، بہاولپور،وہاڑی میں بھی اکیڈمیاں بنائیں گے، جس سے بڑا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔ملتان میں صحافیوں کی مدد سے سلطانز کی کمپین بنائیں گے۔ سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےسا تھ جلد ایک ایم او یوسائن کریں گے۔