| | |

ہر جانب غیر متوقع چیزیں،آج کے ہیرو جسپریت بمرا کو اگلے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیاگیا

وشاکا پٹنم،کرک اگین رپورٹ

ہر جانب غیر متوقع چیزیں،آج کے ہیرو جسپریت بمرا کو اگلے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیاگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ فرق ہے پاکستان اور دیگر ممالک کی اپروچ کا۔آج وشاکا پٹنم میں بھارتی فتح کے مرکزی ہیرو اور مین آف دی میچ جسپریت بمراہ کو بھارتی سلیکشن کمیٹی نے اگلے ٹیسٹ میچ سے باہر نکال دیا ہے اور وجہ کیا بتائی گئی ہے۔وہ بھی اہم ہے۔

نئی روایت ،سیریز کے دوران انگلینڈ کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ ،کہاں جارہے

 بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی باقی تین  ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرے گی اور جسپریت بمراہ تیسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہو سکتے۔
ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جسپریت بمراہ کا راجکوٹ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں  شامل ہونے کاامکان نہیں ہے۔ بمراہ کو راجکوٹ ٹیسٹ سے پہلے 9 دن کا وقفہ ملے گا، اس کے باوجود آرام دیا جارہا ہے آئی پی ایل 2024 کے دوران ان پر کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک، سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ احتیاط کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *