راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
اپ سیٹ،عقل کل کے ساتھ گیت گانے والے گونگے،پاکستان کو تیسرے درجہ کی ٹیم سے بڑی شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ عقل کل ایک میچ پر دادوتحسین کے ڈونگرے برسانے والوں کیلئے بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی تھرڈ کلاس ٹیم نے پاکستان کو اس کے گھر میں گھس کر روند دیا۔
راولپنڈی میں 5 میچزکی سیریز کے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بڑی آسانی کے ساتھ وکٹوں کی عبرتناک شکست دی دی ہے۔
مہمان ٹیم نے 179 رنزکا ہدف بالیں قبل صرف 2 وکٹ پر پورا کیا۔اننگ کے ہیرو مارک چیپ مین تھے،انہوں نے نہایت دھواں دھار اننگ کھیلی،ڈین فوکس کرافٹ کے ساتھ مل کر سنچری پلس شراکت بنائی۔دونوں نے 117 رنز جوڑے۔فوکس کرافٹ 31 رنزبناکر گئے۔
محمد رضوان کی انجری اپ ڈیٹ،اگلے میچز کھیلیں گے یا نہیں،متبادل تو پہلے ہی آگیا
مارک چیپ مین نے صرف بالوں42 پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو مارپڑی۔نسیم شاہ کو 3 اوورز میں 44 رنز پڑے،ایک وکٹ ملی،شاہین کو 3 اوورز میں 37 رنز پڑے،کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
اس سے قبل پاکستان 4 وکٹ پر 178 اسکور بناسکا۔صائم ایوب نے 32 اور بابر اعظم نے 37 رنزبنائے۔محمد رضوان 23 پر زخمی ہونے کے سبب ریٹائرڈ ہوئے۔عثمان خان پھر 4 ہی کرسکے۔شاداب خان نے 41 اور عرفان خان نے30 رنزبنائے۔ایش سودھی نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔