کرک اگین رپورٹ
اب تو اسے اپ سیٹ کہا جائے گا۔ ایک زمانہ تھا، زمبابوے افغانستان جیسی ٹیم سے ہارتا تھا تو وہ اپ سیٹ ہوتا تھا لیکن اب افغانستان زمبابوے سے ہارا ہے تو یہ اپ سیٹ ہے ،کیونکہ اسی سال افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا تھا اور گزشتہ سال ورلڈ کپ میں اس نے پاکستان سمیت کئی ٹیموں کو ہرایا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں افغانستان کا اس وقت بڑا سٹیٹس ہے ،بہرحال تین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیر مقابلہ کے بعد افغانستان کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ہے ۔میچ کا فیصلہ آخری بال پر ہوا ،جب میزبان ٹیم کو ایک رن درکار اور سٹیڈیم میں شور عروج پر تھا۔ میزبان ٹیم نے یہ میچ آخری بال پر چار وکٹ سے جیتا ہے۔
افغانستان نے 33 رنز پر تین اور 58 پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد کریم جنت کے 54 اور محمد نبی کے 44 رنز کی بدولت 20 اوورز کھیل کر 144 رنز بنائے ۔نویں الحق کی تین اور راشد خان کی دو وکٹیں رائیگاں گئی ہیں۔