| | | | |

ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کی انگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 سے محرومی کے بعد اسامہ میر کی انگلینڈ میں کھیلنے پر پابندی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی نے اسامہ میر کو ٹی 20 ورلڈکپ سے نکالنے کے بعد انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ سے بھی محروم کردیا ہے۔اسپنر کو این اوسی دینے سے انکار سامنے آیاہے۔

اسامہ میر نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ سال جو سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیا تھا اس کے مطابق ان کو پی ایس ایل کے ساتھ دیگر دو غیر ملکی لیگز کی اجازت تھی۔اسامہ میر چونکہ 2 لیگز کھیل چکے،اب ان کا وورسٹر شائر سے ٹی 20 بلاسٹ معاہدہ ہونے کے باوجود ختم کرنا پڑا ہے۔

پچھلے سیزن میں میر وورسٹر شائر کے لیے اپنے 11 میچوں میں اسامہ میر نے 6 اننگز میں 162.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 132 رنز بنائے، اور 16.89 کی رفتار سے 19 وکٹیں لیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے، جو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے پانچ ریزرو میں سے ایک ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *