پرتھ،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ نے نئے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروادیا،کیا پہن کر بیٹنگ کررہے،شاہین کی ٹھکائی۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے اپنے بازو میں بلیک پٹی باندھ کر آئی سی سی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور یا پھر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا ہے،جو بھی ہے لیکن امن دوست پیغام والے جوتے نہ پہننے دیئے جانے پر انہوں نے آئی سی سی سے لڑنے اور فائٹ کرنے کا اعلان کیا تھا،وہ بلیک آرم پہن کر میدان میں اترے
خواجہ قابل فخر مسلمان،ورلڈکپ فائنل کے ہیرو نے انسان دوست پیغام کی حمایت کردی
پرتھ ٹیسٹ،شاہین آفریدی کی بائونسی پچ پر بھی پٹائی،خرم شہزاد بہتر،آسٹریلیا کی ہاف سنچری۔آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز تیز،بائونسی اور گرین پچ پر پاکستانی بائولز شروع میں غیر موثر رہے۔تجربہ کار پیسر شاہین شاہ آفریدی کو پہلے ہی اوور میں 14 اسکور کی مارپڑی۔اگلے اوور میں انہوں نے 9 رنز دیئے،ادھر ان کے ساتھ اٹیک کرنے والے پیسر خرم شیزاد نے پہلے 2 اوورز میڈن کئے۔
کینگروز اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر شروع میں ان کے خلاف مشکل محسوس کررہے تھے لیکن پھر وہ بھی سیٹ ہوگئے۔الوداعی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کی جارحیت دیکھنے لائق تھی۔
تجربہ کے ساتھ نائب کپتان بننے والے شاہین آفریدی سے بہترین بالز خرم شہزاد نے کی ہیں۔
آسٹریلیا نے 10 اوورز میں بناکسی نقصان کے 51 اسکور بنالئے تھے۔شاہین نے 5 اوورز میں 31 اور خرم نے 19 رنز دیئے۔