| | | | | |

خواجہ قابل فخر مسلمان،ورلڈکپ فائنل کے ہیرو نے انسان دوست پیغام کی حمایت کردی

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

خواجہ قابل فخر مسلمان،ورلڈکپ فائنل کے ہیرو نے انسان دوست پیغام کی حمایت کردی،ورلڈ کپ  فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ نے غزہ میں جنگ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں امن کاانسان دوست پیغام شیئر کرنے کی کوشش میں عثمان خواجہ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ باقی ٹیم بھی ان کی حمایت کرتی ہے۔خواجہ، ایک قابل فخر مسلمان ہے۔ جمعرات کو پرتھ میں آسٹریلیا کے پاکستان کے خلاف میچ کے دوران آزادی ایک انسانی حق ہےاور تمام زندگیوں کی اہمیت ہے کے نعرے والے جوتے پہننے کے منصوبے پر آئی سی سی نے عمل رکوادیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ کا ٹاس ہوگیا،پاکستان کے 2 پلیئرزکاڈیبیو

 کرکٹ کی گورننگ باڈی نے خواجہ سے کہا ہے کہ وہ ذاتی پیغامات کی نمائش پر پابندی سے متعلق اپنے قوانین کو برقرار رکھیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار  حق کی حمایت کرتے ہیں۔لیکن آئی سی سی کے پاس ایسے قوانین ہیں جو ذاتی پیغامات کی نمائش پر پابندی لگاتے ہیں جس کی ہمیں توقع ہے کہ کھلاڑی برقرار رکھیں گے۔

انسانی حقوق کیلئے آواز روکے جانے پر عثمان خواجہ کا سخت ترین رد عمل،آئی سی سی کو جواب دے دیا

ادھر عثمان خواجہ کہہ چکےہیں کہ وہ آئی سی سی سے لڑیں گے اور اس معاملہ پر ان سے اجازت لیں گے اور اس کے لئے میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں یہ سب کریں گے۔

پرتھ ٹیسٹ میں خواجہ نے یہ جوتے استعمال نہیں کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *