انگلینڈ اور پاکستانی سپنرز میں لفظی گولہ باری،بےوقوف بنانے کا دعویٰ،جھوٹا الزام،جوابی وار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ اور پاکستانی اسپنرز میں لفظی جنگ چھڑگئی۔پاکستانی سپنر کا بے وقوف بنانے کا دعویٰ،انگلش اسپنر نے جوابی اٹیک میں پاکستانی اسپنر کو جھوٹا کہدیا۔بات دور تک چلی گئی ہے۔
ساجد خان نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے اپنی مادری زبان(اردو) میں منصوبوں کا اعلان کر کے احمد اور بشیر کو بے وقوف بنایا ہے۔ہم بائولرز کو دھوکہ دینے کے لیے ایسا کر رہے تھے۔ ریحان اور شعیب اردو سمجھتے ہیں، اس لیے انہیں بے وقوف بنانے کے لیے، ہم چاہتے تھے کہ وہ یہ سنیں کہ ہم صرف سنگل کی آﷺاز لگاتے تھے۔جواب میں وہ ہمیں فلاٹڈ بالز کررہے تھے اور ہم چھکے لگارہے تھے۔ملک کیلئے اتنا کیا جاسکتا ہے۔
سعود شکیل پاور،انگلینڈ 2 روز بعد بڑے خطرے میں،پاکستان کتنے برس بعد سیریز جیت سکتا
جواب میں ریحان احمد نے ساجد خان کی چال کو ماننے سے انکار کر دیا، اس بات پر اصرار کیا کہ اس کی چال کانوں تک آگئی تھی لیکن ہم بے وقوف نہیں تھے۔ اس نے مجھے یا کسیکو بیوقوف نہیں بنایا۔ اس نے صرف میڈیا کے لیے یہ کہا۔میں نے اسے سنا بھی نہیں، اس نے کچھ ایسا کہاہو۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں سعود شکیل کے ساتھ مل کر ساجد خان اور نعمان علی نے انگلش بائولرزکی درگت بنائی۔پاکستان 267 رنزکے جواب میں 344 رنزکرگیا۔77 رنزکی لیڈ لی،پھر انگلینڈ کے24 پر 3 آئوٹ کئے،ابھی بھی 53 رنز آگے ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کا جمپ،پاکستان ڈرا کے ساتھ کہاں آسکتا،جانیئے