لکھنؤ ،کرک اگین رپورٹ
کوہلی صفر پر جاکر بھی 2 ریکارڈز نام کرگئے ،روہت شرما کیلئے ڈی آر ایس تبدیل
ویرات کوہلی ریکارڈز توڑڑہے ہیں۔کبھی اسکور کے ساتھ تو کبھی سنچری کے ساتھ۔آج ان کے بغیر بھی ریکارڈ بک میں ان کا ذکر ہے۔۔
اس سے پہلے ایک اور دلچسپ بات۔کرکٹ ورلڈ کپ تاریخ میں ایک ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں ،زیادہ اسکورر نے ایک اور لحاظ سے مسلسل دوسرے روز بریکنگ نیوز بنالی۔
کل نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل سٹارک کوئی ایک وکٹ نہ لے سکے۔ورلڈ کپ تاریخ میں بناوکٹ لئے یہ ان کا پہلا ناکام میچ تھا ۔
آج لکھنؤ میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔یہ کرکٹ ورلڈ کپ ہسٹری میں ان کا پہلا ڈک تھا۔ساتھ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں وہ سچن ٹنڈولکر کے منفی ریکارڈ کے برابر بھی ہوگئے ۔
ویرات کوہلی کا یہ 34 واں انڈا تھا،سچن کے بھی ونڈے اننگز میں 34 صفر ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما کے خلاف ایل بی کی کامیابی سے بھرپور اپیل اور امپائر کا آئوٹ کا فیصلہ ڈی آر ایس نے ناکام کردیا۔اس نئی تھیوری پر بحث چھڑ گئی ہے ۔