کرک اگین رپورٹ ۔
ویرات کوہلی بابر اعظم کے فریم میں جڑ سے گئے ،روہت شرما نکل گئے ،سنچری
روہت شرما چیمپینز ٹرافی سے قبل فارم میں واپس آگئے ۔انگلینڈ کے خلاف شاندار سکور کر دی، لیکن سپر سٹار ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں اور بابرعظم کے نقش قدم پر ہیں۔ وہ ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔ گزشتہ ایک روزہ میچ باہر بیٹھنے والے ویرات کوہلی اس میچ میں آئے۔ بہت دباؤ میں نظر آئے ۔8 گیندیں کھیلنے کے بعد صرف پانچ رنز بنانے کے بعد وہ عادل رشید کی بال پر کیچ دے گئے ۔یعنی سپنر کا شکار ہوئے تو بابرعظم اور کوہلی اس وقت ایک فریم میں ہیں اور دونوں کے حالات ایک جیسے ۔
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 305 رنز کے تعاقب میں 27 اوورز میں 200 سکور تقریبا پورا کر لیا ہے اور اس وقت صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔