ویرات کوہلی بھارت کے بابر اعظم بن چکے،5 سالوں کی کارکردگی دیکھیں،پونے ٹیسٹ کیویزکے ہاتھ میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سے جب بابرعظم ڈراپ ہوئے تو پاکستان میں بابرعظم کے مخالفین جہاں اچھلتے کودتے پھر رہے تھے وہاں انڈین میڈیا، انڈیا سے بابرعظم سے متعلق ایک خاص قسم کی خار رکھنے والے وہ لوگ جن کو ویرات کوہلی سے بابراعظم کا موازنہ پسند نہیں تھا، انہوں نے کھل کر بابر اعظم کے خلاف باتیں کیں اس وقت پونے میں میں بھارتی کرکٹ ٹیم جو کہ میزبان ہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے اور بظاہر شکست کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔
میچ کے دوسرے روز آج میزبان بھارتی ٹیم صرف 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔مچل سینٹنر نے53 رنز دے کر واشنگٹنٹن سندر کی 59 رنز 7 وکٹ کا کامیا بی سے جواب دیا۔ یاد رہے کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی ۔کیوی ٹیم نے 103 رنز کی سبقت حاصل کی۔ آج پھر نیوزی لینڈ نے جب دوسری اننگ شروع کی تو سب کا خیال یہی تھا کہ تیسری اننگز شروع ہو رہی ہے تو بھارتی سپنرز کوئی چمتکار کر دیں گے۔نہ کرسکے۔کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 سکور بنا لیے تھے اور اس کی مجموعی برتری 298 رنز کی ہو گئی تھی ۔کپتان ٹام لیتھم جنہوں نے پہلی اننگز میں 15 رنز کیے تھے دوسری باری میں مشکل ترین حالات میں 86 رنز بنا گئے۔ یہی نمایاں بیٹسمین تھے باقیوں کا حصہ بقدر جسہ رہا۔ دوسری اننگز میں واشنگٹن سندر نے چار کھلاڑی اؤٹ کر ئے ہیں ،56 دے کر انہوں نے پہلی باری سات کھلاڑی اؤٹ کیے تھے ۔
پونے ٹیسٹ میں سپنرز نے 147 سالہ ٹیسٹ ہسٹری کا نیا ورق درج کردیا
تو ویرات کوہلی کا بابرعظم کے ساتھ موازنہ واقعی اب شاید بنتا ہے ۔بابرعظم بھی 18 ٹیسٹ اننگز میں بغیر کوئی 50 کیے اخر کار دوران سریز ٹیم سے ڈراپ ہوئے اور گھر چلے گئے تو کوہلی کا بھی کیا ڈراپ ہونا بنتا ہے گزشتہ پانچ سال میں صرف تین ٹیسٹ سینچریاں بنا سکے ہیں۔ 2019 سے 2022 تک تین سال بعد انہوں نے ایک سینچری بنائی تھی۔ آخری ٹیسٹ سینچری انہوں نے اب سے 15 مہینے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی تھی۔ تو اخری پانچ سالوں میں کوہلی کی اگر پرفارمنس دیکھی جائے تو ان کی صرف تین سینچریاں ہیں اور 34کی ایوریج ہے یہ بہت کم ہے کہ 35 ٹیسٹ کھیلے ہوں پانچ سالوں میں اور 34.24 کی ایوریج ہو اور صرف تین سینچریاں ہوں یہ تو موازنہ 1990 کے عشرے کے کھلاڑی کمزور کرکٹرز سے بنتا ہے۔
سوال ہوگا کہ کیا ویرات کوہلی بھارت کے بابر اعظم بن چکے ہیں یا نہیں۔
پاکستان ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی کو بڑی چٹکی،بابر اعظم پر اہم بات بتادی