پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی نے سکیورٹی گارڈ کے سر پر بال دے ماری،سناٹا اور شور،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی نے سیکیورٹی گارڈ کے سر پر گیند دے ماری۔ یہ دلچسپ واقعہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسرے سیشن میں اس وقت پیش آیا جب ویرات کوہلی نے ایک شارٹ پچ بال کو سلپ فیلڈرز کے اوپر سے تیز شاٹ کھیل دیا ۔گیند ہوا میں اڑتا ہوا بائونڈری لائن کو ٹکرایا اور ٹکرا کر اچھلتا ہوا سامنے بیٹھے ہوئے سکیورٹی گارڈ کے سر پر جا لگا۔
سکیورٹی گارڈ اپنے خیالوں میں بیٹھے ہوئے تھے یک دم ہڑ بڑا گئے۔ کیپ پہنی ہوئی تھی ۔کیپ پٹائی سر پت ہلکا سا خون نکل رہا تھا۔ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے قریب جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔ ویرات کوہلی نے پچ سے خیریت کا پتہ کیا، جبکہ فزیو فوری طور پر پہنچا اور ان کو طبی امداد دی۔ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اب تک پانچ وکٹوں کو نقصان پر 347 رنز بنا لئے ہیں۔
آسٹریلیا میں 33 برس بعد اوپنرز کی ڈبل سنچری،بھارت کا پہلا اعزاز،جیسی وال کو کوہلی کا خراج تحسین
ویرات کوہلی اور واشنگٹن سندر وکٹ پر موجود ہیں کوہلی اس وقت تیزی کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں 29 سکور کر چکے ہیں۔ اس سے قبل اوپنر جیسی وال 161 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول نے 77 رنز کی اننگ کھیلی۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 201 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔