پرتھ،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں قریب ڈیڑھ سال بعد سنچری۔ آخری بار انہوں نے جولائی 2023 میں پورٹ اف سپن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سینچری سکور کی تھی ۔طویل فارمیٹ میں قریب 17 ماہ کے بعد ان کی یہ پہلی ٹیسٹ سینچری ہے۔ اس طرح کوہلی پر یہ جو لگا لیبل تھا کہ وہ بھی ناکام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسے ہٹا دیا ہے۔ کرکٹ کمنٹیٹرز کے الفاظ یہ تھے کہ بابرعظم گان۔ویرات کوہلی آن۔
کوہلی نے ون ڈے میں ایک سال ایک سال قبل 15 نومبر کو سنچری سکور کی تھی اور ٹی ٹونٹی میں 2022 میںں۔کسی بھی فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلے ہی سینچری ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 30 ویں سینچری ہے اور 119 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور ان کا ٹوٹل سکور 9100 سے اوپر ہو چکا ہے۔
بھارت مے اپنی دوسری اننگ 487 رنز 6 وکٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ ویرات کوہلی 100 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح اسے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 533 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ ٹیسٹ جتنے کے لیے آسٹریلیا کو 534 رنز کا بڑا ہدف درکار ہے۔ بھارت ہے اس میچ میں یقینی طور پر واپسی کر لی ہے۔