بنگلورو۔کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی لاس اینجلس اولمپکس کیلئے ٹی 20 انٹرنیشل ریٹائرمنٹ واپس لے رہے یا نہیں،جواب آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی واپسی کیلئے 2 باتیں کی ہیں لیکن ایک مذاق میں اور ایک سنجیدہ انداز میں۔سوال ہے کہ کیا ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے یا نہیں۔
کوہلی نے آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے ساتھ سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ اولمپکس میں کرکٹ ہمارے کچھ لڑکوں کے لئے ایک بہترین موقع ہوگا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لاس اینجلس 2028 اولپمکس میں کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا جائے تو کیا کریں گے۔کوہلی کے 2 جواب تھے۔
پہلا جواب۔کوہلی نے کہا کہ نہیں۔
دوسرا جواب پھر انہوں نے مذاق میں کہا کہ اگر بھارت گولڈ میڈل کے لیے کھیل رہاہو تو وہ ایک ایونٹ کے لیے واپس آ سکتے ہیں۔ تمغہ حاصل کر سکتے ہیں اور گھر واپس آ سکتے ہیں۔
کوہلی نے بھارت کے لیے 125 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، 48.69 کی اوسط سے 4188 رنز بنائے، ایک سنچری اور 38 نصف سنچریاں بنائیں۔
کرکٹ 1900 کے بعد پہلی بار ایل اے میں کھیلوں کے دوران پانچ نئے کھیلوں میں سے ایک کے طور پر اولمپکس میں واپس آئے گی۔