| | | |

ویرات کوہلی پھر آئی پی ایل ٹائٹل سے محروم ہوگئے،ٹیم فائنل سے قبل باہر

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/AFP

ویرات کوہلی پھر آئی پی ایل ٹائٹل سے محروم ہوگئے،ٹیم فائنل سے قبل باہر،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی پھر آئی پی ایل ٹائٹل سے محروم۔ان کی ٹیم پھر ریس سے باہر ہوگئی ہے۔آئی پی ایل 2024 کے ایلمنٹرون میں جو کہ ناک آئوٹ میچ تھا۔رائل چیلنجرز بنگلورو کو شکست ہوگئی ہے۔اسےراجستھان رائلز نے 4 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو 8 وکٹ پر 172 رنزبنائے۔ویرات کوہلی24 بالز پر 33 رنزبناسکے۔اویش خان نے 44 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں راجستھان رائلز نے 46 رنزکا شاندار سٹینڈ لیا۔جیسی وال تو 45 کرگئے اورٹام کیڈ مور اگرچہ 20 رنز کرسکے لیکن  ریان پراگ نے 36 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔وہ جب آئوٹ ہوئے تو اسکور 158 تھا۔اسکے بعد باقی ماندہ بیٹرز نے کام مکمل کردیا۔ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹ پر پورا کیا۔4 وکٹ سے جیت نام کی۔

اب راجستھان رائلز ایلمنٹر 2 میں سن رائزر حیدر آباد سے کھیلے گی۔اس کی فاتح ٹیم اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *