پرتھ،کرک اگین رپورٹ
ویڈیو کا معاملہ پاکستان سے نکل کر ٹی 20 ورلڈکپ میں پہنچ گیا ہے۔اتفاق سے یہ ویڈیو پرتھ سے نکلی ہے،جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ ایک ہفتہ میں قیام پذیر تھی۔ابھی تک قومی کرکٹ ٹیم کا معاملہ تو سامنے نہیں آیا ہے ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
ویرات کوہلی کی ہوٹل روم ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو ہوٹل سے نکلی ہے اور ان جے ایک فین نے سوشل میڈیا پر نکالی ہے،اس میں سابق بھارتی کرکٹ کپتان کا ضروری سامان دکھایا گیا ہے۔ایسا سامان جو کوہلی کئ زیر استعمال ہوتا ہے۔
بھارت کے سابق کپتان نے اس پر رد عمل دیا ہے اور اظہار برہمی کیا ہے۔کوہلی نے کہا ہے کہ انسان کی پرائیویسی بھی ہوتی ہے۔اس ویڈیو نےمجھے یوں پریشان کیا ہے کہ ہماری پرائیویسی اگر ہوٹل میں بھی نہیں ہے تو پھر کہاں ہے۔فینز اس کا خیال کریں۔
بھارت ہارگیا،اب ہم جنوبی افریقا سے ہاریں گے،شعیب اختر کی پیش گوئی،مزید کڑوی باتیں
ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ نے واقعہ کی شکایت کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی سے تاحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ٹیم ہوٹل کی منیجمنٹ سے بات کی ہے،انہوں نے تحقیق کا وعدہ کیا ہے۔
سابق آسٹریلین کرکٹرز اور موجودہ اوپنر ڈیو ڈ وارنر نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ عرصہ میں پاکستانی سیاست میں ویڈیوز لیک کا بھونچال آیا تھا،اس میں پرائم منسٹر آفسسے متعدد ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔