لاہور۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔وہاب ریاض پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے منسلک نہیں ہورہے،پی سی بی کا اعلامیہ۔،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وہاب ریاض پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک نہیں ہورہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اور فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔
دن بھر ان کے حوالہ سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کی خبریں تھیں۔
