حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ
وارم اپ میچ،پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا سے بھی شکست،بابر اعظم کی ادھوری اننگ کا تذکرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے آخری وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو رنز سے ہرادیا۔گرین کیپس نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا لیکن ایک موقع برتری ثابت کرنے کا گنوادیا ہے۔
حیدرآباد دکن میں پاکستان کی ٹیم 352 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں 337 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اہم بات یہ تھی کہ مڈل آرڈر میں عام کھلاڑی کے طور پربیٹنگ کرنے والے بابر اعظم 59 بالز پر 90 اسکور کرکے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔یوں یہ بحث چھڑی کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا تو کیسے کرسکتے تھے،کیونکہ وہ کپتان نہ تھے لیکن اگر شاداب خان سے پوچھا تھا تو میچ کی جیت کا فارمولہ کیا تھا۔بہر حال ان کے علاوہ افتخار احمد نے 83 رنزکی اننگ کھیلی۔محمد نواز نے 50 رنزبنائے۔
پاکستان اور افغانستان کے بائولرز مشکل میں،سری لنکن کپتان 158 پر ریٹائرڈ
پاکستانی ٹیم 15 بالز قبل آئوٹ ہوکر صرف 14 رنز سے ہاری ،اس سے قبل آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 351 اسکور بنائے۔گلین میکسویل نے 77 کی اننگ کھیلی۔اسامہ میر نے 2 وکٹیں لیں۔
ورلڈکپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے دونوں وارم اپ میچز کھیلے۔دونوں میں شکست ہوگئی۔