پاکستان اور افغانستان کے بائولرز مشکل میں،سری لنکن کپتان 158 پر ریٹائرڈ
پاکستان اور افغانستان کی بائولنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا ہے۔آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں ماردھاڑ پر لگی ہیں۔بھارت اور نیدرلینڈز کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے میچزمیں حیدر آباد دکن میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 41 اوورز میں 6 وکٹ پر 255 اسکور بنالئے تھے۔گلین میکسویل 77 کرگئے۔ڈیوڈ وارنر نے 48 کی اننگ کھیلی۔اسامہ میر 2 وکٹیں لے چکے تھے۔
گوہاٹی میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف36 ویں اوور میں 3 وکٹ پر 260 اسکور بنالئے تھے۔کپتان کوشال مینڈس 158 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
توانت پورم میں میزبان بھارت اور نیدرلینڈز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔