| | | | | | | |

ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ ایک جانب،پاکستان میں بہت کچھ پایا،پیٹ کمنز کا انکشاف

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے رکن مارنوس لنوشین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف فتح ایک بڑا کارنامہ ہے۔ یہ آخری سیشن میں جاکر ہمارے ہاتھوں میں آئی ،سخت مقابلہ ہوا۔بابر اعظم اور پی سی بی کا شکریہ،انہوں نے بڑی سیریز آرگنائزکی اور کھیلے۔

محمد عامر اور یاسر شاہ کا طنزیہ تبصرہ،ملکی وغیر ملکی پلیئرز نے بزدلانہ اپروچ قرار دے دی

آسٹریلیا کے فاتح کپتان پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ ہم جب یہاں پاکستان آرہے تھے تو ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہاں کیا ہوگا۔جو کچھ ہوا وہ ناقابل یقین تھا،صرف 15 روزہ کرکٹ ہی نہیں تھی،ساتھ میں ہنسی مذاق اور بہت کچھ تھا،ہم نے اس دورے کو بھرپور انجوائے کیا ہے۔

مین آف دی سیریز،میچ کون،تمام پلیئرز کی مجموعی پرفارمنس کا پوسٹ مارٹم

پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور ان کی ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا شروع کے 2 ٹیسٹ سمیت یہ میچ بھی اچھا رہا۔کچھ سیشن کا کھیل فیصلہ کن ہوتا ہے،ہماری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔ہماری میزبانی کرنے والے،سیریز کھلانے والے ہر فرد کا ہم شکریہ ادا نہیں کرسکتے،اس لئے کہ بہت شاندار انتظامات ملے۔ہم پھر بھی آنا چاہیں گے۔پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ دورہ پاکستان میں سیریز کے نتائج سے ہٹ کر بھی بہت کچھ تھا جو ہم نے حاصل کیا۔پاکستان کو ملا ہے۔یہ ہمارے لئے ایک شاندار تجربہ تھا۔ہوٹل،ہوام ،فینز اور سکیورٹی ادارے سن کلاسیکل تھے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز اچھی رہی،بدقسمتی سے ہم، جیت نہیں سکے۔ہماری وکٹیں جلد گرگئیں ،اس سے ہم دبائو میں آگئے۔

پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ  ہم نے گلوبل کرکٹ کی بحالی کے لئے قدم بڑھایا۔ایک کامیاب سپورٹس مین بننے کے کے لئے میچورٹی ضروری ہے۔

پیٹ کمنز مارک ٹیلر اور رچی بینو کے بعد تیسرے کپتان ہیں جو پاکستان میں سیریز جیتے ہیں،مارک ٹیلر کے بعد دوسرے کہ کوئی ٹیسٹ نہیں ہارے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *