| | | |

شاداب خان کے لئے ہوائی جہاز ہی میں تقریب،کس کس کی شرکت

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے ساتھی کھلاڑی شاداب خان کی سالگرہ جہاز میں منالی۔یہ بھی خوب رہا۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور سے نکلنے والی کرکٹ ٹیم منگل کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔آج اتفاق سے شاداب خان کی سالگرہ کا دن تھا۔

پی سی بی کے مطابق ساتھی کھلاڑیوں نے جہاز میں ہی کیک کاٹا اور شاداب خان کے ساتھ ہنسی مذاق کیا،اس میں حارث رئوف اور شاہ نواز دھانی پیش پیش تھے۔

طویل سفر،16 کھلاڑی اور 13سٹاف ممبرز،پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کرکٹرزنے شاداب خان کو مبارکباد دی اور ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔شاداب خان انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں بیٹنگ کے لئے نہیں آئے تھے۔پی سی بی کے مطابق وہ مکمل فٹ ہیں۔

پاکستانی ٹیم جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ کا میچ کھیلے گی۔کیوی ٹیم سے بھی ٹاکرا ہوگا۔14 اکتوبر کے فائنل کے بعد تینوں ٹیمیں آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گی،جہاں وارم اپ میچز ہیں،اس کے بعد 22 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ شروع ہوگا۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے شروع ہوجائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *