| | | | | | |

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے دوران ایک اور سیریز کا اعلان کردیا،شیڈول جاری

لاہور،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

Getty Images

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے دوران ایک اور سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔اس کی ٹیم اس وقت لاہور میں آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔آخری روز آج چل رہا ہے۔اس کے بعد محدود اوورز سیریز ہوگی،اس کے لئے ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلیا کا ایک اور اسکواڈ ایک روز قبل لاہور پہنچ گیا ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی لہرانے کے باوجود 13 اوورز میں 27 اسکور،1 نقصان

آسٹریلیا نے ایشیا میں ایک اور سیریز کھیلنے کا اتفاق کیا ہے۔ساتھ میں شیڈول بھی جاری کردیا ہے،اس موسم گرما میں آسٹریلیا کی ٹیم 35 روزہ مکمل سیریز کھیلے گی،اس میں تینوں فارمیٹ کی سیریز شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کا دورہ کنفرم کردیا ہے۔دورے کا آغاز  3 ٹی 20 میچزکی سیریز سے ہوگا۔اس کے بعد 5 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔دورے کے آخری مرحلہ میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹی میچ7 جون،دوسرا 8 اور تیسرا 11 جون کو ہوگا۔تینوں میچز کولمبو میں ہونگے۔اس کے بعد ایک روزہ سیریز ہوگی۔

پہلا  ون ڈے میچ  14 جون،دوسرا 16 جون کو ہوگا۔دونوں میچز کینڈی میں ہونگے۔تیسرا ون ڈے میچ 19 جون کو کولمبو میں ہوگا۔چوتھا21 اور پانچواں 24 جون کو کولمبو میں ہی ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کا آغاز 29 جون سے ہوگا،جب پہلا ٹیسٹ میچ گالے میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ بھی اسی مقام پر 8 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے سلسلہ میں اہم ترین ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *