| | | | |

اظہر علی کاریویو پر آئوٹ متنازعہ فیصلے میں تبدیل،لنچ تک میچ واضح ہوگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

اظہر علی کاریویو پر آئوٹ متنازعہ فیصلے میں تبدیل،لنچ تک میچ واضح ہوگیا۔لاہور ٹیسٹ کے فیصلہ کن دن میں تھرڈ امپائر نے اظہر علی کو آئوٹ دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اس کی پاکستان کو بھاری قیمت بھی چکانی پڑسکتی ہے۔اظہر علی کا آئوٹ کچھ یوں مشکوک ہوگیا ہے کہ شروع سے آخر تک کی ویڈیو دیکھی جائے تو اس میں  مضبوط پروف نہیں ملا ہے کہ فیلڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل کیا جاتا۔

ورلڈ کپ ٹرافی لہرانے کے باوجود 13 اوورز میں 27 اسکور،1 نقصان

واقعہ یہ ہے کہ اظہر علی نے آف سٹمپ پر پڑی بال کو سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی ،بال اظہر علی کے پیڈ سے ٹکراکر سلپ میں کھڑے فیلڈر سٹیون سمتھ کے ہاتھوں میں کیچ کی شکل میں چلی گئی۔اپیل ہوئی،امپائر نے ناٹ آئوٹ قرار دیا۔

پاکستان 30 سال قبل آج کے دن ورلڈ چیمپئن بنا،عمران خان کو پھر ویسا چیلنج،بابر اعظم کے پاس بھی بڑا موقع

آسٹریلیا نے ریویو لیا،ریویو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ  بال بیٹ کے قریب سے گزر رہی ہے۔الٹرا ایج میں بیٹ سے بال ٹکرانے کا ثبوت نہایت ہی معمولی سا تھا۔جیسے نہ ہونے کے برابر ہو۔تھرڈ امپائر نے اظہر کو آئوٹ قرار دے دیا ہے۔

پورے ریویو میں دیکھاجائے تو اظہر علی نے شاٹ کھیلتے ہی اپنے دونوں بازو ہوا میں کھڑے کردیئے تھے،اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پریقین تھے کہ بیٹ پر بال نہ لگا ہے۔پھر امپائر کا فیصلہ بھی ان کے حق میں ہی تھا،ایسے میں امپائر کا فیصلہ بدلنے کے لئے ٹھوس  ثبوت درکار ہوتا ہے،اظہر کے لئے واضح ایج نہیں تھا،یہی وجہ ہے کہ اظہر علی آئوٹ قرار دیئے جانے پر نہایت برہم تھے۔گرائونڈ سے باہر جانے تک وہ غصہ میں سرہلاتے رہے۔

اظہر عل کو47 بالز پر 17 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ قرار دیا گیا۔

پاکستان نے کھانے کے وقفہ تک 2 وکٹ پر 136 رنزبنالئے تھے۔اس طرح اس نے اڑھائی گھنٹے کے کھیل میں 33 اوورز کا سامنا کرکے صرف 63 رنز بنائے۔بابر اعظم 19  اور امام الحق  66 پر کھیل رہے تھے۔جیت کے لئے مزید215 رنزدرکار ہیں۔بظاہر پاکستان ڈرا کےلئے کھیل رہا ہے۔اس طرح کھانے کے وقفہ تک میچ پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ وہ یا تو ہارے گا،یا پھر ڈرا کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *